ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ اننیا پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ زینت امان کی پوسٹس دیکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اننیا نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پوسٹس کیلئے لکھے گئے زینت امان کے کیپشن بہت پسند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سب کے بارے میں سب کچھ جاننا چاہتی ہوں، مجھ میں ایک پیچھا کرنے والے کی ساری صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری شخصیت کی اس خوبی کی وجہ سے مجھے اداکاری میں بھی بہت مدد ملی۔ اننیا نے بتایا کہ زینت امان وہ شخصیت ہیں جن کا سوشل میڈیا پر میں سب سے زیادہ پیچھا کرتی ہوں، ان کی تمام پوسٹس اور تحریریں بہت دلچسپ ہوتی ہیں۔ اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ اگر زینت امان پرانے زمانے کے کسی فلم سیٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو میں وہ فلم ضرور دیکھتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8ملین انسٹا فالوورز ہوگئے