ممبئی (شوبز ڈیسک) معروف پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں نے انکشاف کیا ہے کہ کریئر کے آغاز میں کریڈٹ کارڈ پاس نہ ہونے کے سبب انہیں ایک ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت فلم ”ایمرجنسی “کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہو گئیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق گلوکار اے پی ڈھلوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔اے پی ڈھلوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں کینیڈا میں گزاری گئی اپنی پہلی رات تاحال یاد ہے، ان کے پاس کریڈٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ گلوکار کا بتانا تھا کہ ہوٹل میں موجود ایک ایشین لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ نے مل کر ہوٹل کا بل ادا کیا اور اس طرح سے مجھے ہوٹل میں رہنے کے لیے جگہ ملی۔اے پی ڈھلوں کا بتانا تھا کہ اس دن میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اس دنیا میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں معروف اداکارہ بھی شامل