کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ و اداکارہ کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں پر لب کشائی کر دی۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور کی گزشتہ انسٹاپوسٹ نے زائدالعمر گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا سے علیحدگی کی خبروں کو جنم دیا تا ہم اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ارجن کپور سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ کوشا کپیلا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔اب ان گردشی خبروں پر کوشا کپیلا نے لب کشائی کی ہے۔انہوں نے ان گردشی خبروں کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہر روز میں اپنے بارے میں ایسی بکواس باتیں پڑھ رہی ہوں کہ اب مجھے خود کو اپنے آپ سے متعارف کرانے کی ضرورت پڑگئی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی میں اپنے بارے میں کچھ پڑھتی ہوں تو میں صرف یہ امید اور دعا کرتی ہوں کہ میری امی یہ سب نہ پڑھ لیں،ان کی سماجی زندگی نے بہت متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں