زیادہ شہرت پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے،ہانیہ عامر کا انکشاف

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ زیادہ شہرت پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا جب انہیں شہرت حاصل ملی تو ابتدائی طور پر انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ شہرت ملنے سے خوشی ہوتی ہے اور اچھا لگتا ہے اور میں اس کی شکر گزار ہوں کہ خدا نے مجھے اتنی ساری چیزوں سے نوازا ہے،مجھے بہت سے لوگوں کی طرف سے عزت اور محبت ملتی ہے جو واقعی اچھی بات ہے لیکن ایک کمزور انسان کے لیے اتنی زیادہ شہرت ملنے کے بعد پریشانی بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں اچھے لڑکے ملنا مشکل،مومنہ اقبال نے نوجوان نسل بارے حیران کن بات کہہ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں