ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک خاتون ہندو ٹیچر کی طرف سے مسلمان بچے کو ہندو طلبہ سے تھپڑ لگانے پر بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر برہم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بگ بی اور کنگ خان بڑی سکرین پر 17برس بعد ایک ساتھ نظر آئینگے
سوارا بھاسکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بھارتی باشندوں کی منافقت قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ بی جے پی کو ووٹ دینے والے انڈین کو اس واقعے پر حیرانی کی ضرورت نہیں ہے،وہ نفرت اور تعصب پر ایک دہائی سے اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسلاموفوبیا کے واقعے پر بھارتیوں کو اپنی مذمت کہیں اور رکھنی چاہئے کیوں اس سے کوئی ثواب نہیں ملے گا۔سوارا بھاسکر نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس میں تشدد کیلئے اکسانے والی خاتون ٹیچر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت فلم ”ایمرجنسی “کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہو گئیں