ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی میں بریک اپ کی افواہوں کے بیچ ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا کی پوسٹ پر کمنٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کتوں کے عالمی دن کے موقع پر ملائیکہ نے اپنے پالتو کتے کیسپر کے ساتھ تصویر شیئر کی۔انہوں نے کہا کہ میرے شوٹنگ کے دنوں میں اس سے بہتر ساتھی کوئی نہیں ہوسکتا۔ ارجن کپور نے کمنٹ کیا کہ یہ آپ کی زندگی کا اصل اسٹار ہے، ساتھ ہی ارجن نے دل والا ایموجی بھی بنایا۔ارجن کپور نے ملائیکہ کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کرکے تمام خدشات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔