ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک مداح کے آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دینے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان نے آج اپنے مداحوں سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے،ساتھ ہی ایک مداح کے آئیڈیا کو سراہا اور اسے حقیقت کا روپ دینے کی یقین دہانی کرائی۔شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ان کی فلم جوان کا ایک پوسٹر شیئر کیا اور کنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سر یہ والا ماسک کہاں سے مل سکتا ہے؟بالی ووڈ سٹار نے اپنے مداح کو ماسک ملنے کا حل بتاتے ہوئے کہا میری مارکیٹنگ ٹیم یہ ماسک بنوائے گی اور فلم دیکھنے آنے والوں کو دے گی،اچھا آئیڈیا دینے کے لئے شکریہ۔
یہ بھی پڑھیں:بریک اپ کی خبروں کے بیچ ارجن کپور کا ملائیکہ کی پوسٹ پر کمنٹ