لاہور (شوبز رپورٹر) فلم‘ ٹی وی اور سٹیج کے معروف سینئر اداکار،میزبان اور کامیڈین سہیل احمد کا کہنا ہے کہ ہم تھیٹر کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ جس طرح کی چیزیں تھیٹر میں کی گئی وہ پھانسیاں لگنے کے قابل ہیں۔
سوشل میڈیا پر سینئر اداکار سہیل احمد کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ حال ہی میں تھیٹر پر عائد پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پرفارمنگ آرٹسٹ کے ذریعے کسی بھی مذہبی اور ثقافتی اقدار کی نمائندگی بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے تاہم ہم نے ایسا نہیں کیا۔سہیل احمد نے مزید کہا کہ جب تھیٹر پر پابندی عائد ہوئی، سینسر سخت ہو گیا تو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ ہم نے کونسا کسی کو قتل کیا ہے؟ہم آرٹسٹ لوگوں کو تفریح فراہم کرتے ہیں،ایسا ہی ہے تو ہمیں پھانسی لگا دیں تو میرا یہ ہی کہنا ہوتا ہے کہ جس طرح کی چیزیں تھیٹر میں کی گئی ہیں وہ پھانسیاں لگنے والی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں