لاہور (شوبز رپورٹر) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی احمد علی اکبر کے ہمراہ گنجل نامی فلم سے بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہروز سبزواری کی سالگرہ پر صدف کنول کا محبت بھرا پیغام
ریشم کی آخری مرکزی فلم سوارنگی 2015 میں ریلیز ہوئی تھی،اب 8 سال بعد انہوں نے بتایا ہے کہ جلد ہی وہ بڑے پردے احمد علی اکبر کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔ریشم نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ گنجل کی ہدایات شعیب سلطان نے دی ہیں،جس میں وہ احمد علی اکبر کے ہمراہ جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔انہوں نے فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی اس بات کی وضاحت کی کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم ان کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ریشم کے مطابق فلم میں احمد علی بٹ اور آمنہ الیاس سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے۔ریشم نے لکھا کہ گزشتہ برس وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں مختصر کردار میں دکھائی دی تھیں لیکن اب کچھ سال بعد وہ مرکزی کردار کے طور پر بڑے پردے پر دکھائی دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد اور ماہرہ ایک ساتھ