کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے موٹر وے ریپ کیس کا نشانہ بننے والی خاتون کی دردناک فون کال کے بعد اپنا موقف پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8 ملین انسٹا فالوورز ہوگئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکارہ حدیقہ کیانی نے ایک طویل نوٹ شیئر کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ یہ جاننے کے بعد کہ جس چیز کا میں حصہ رہی ہوں وہ کسی اسے شخص کی کہانی ہر مبنی ہے اور اسے تکلیف پہنچانے اور متحرک کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے اس ڈرامے کیلئے تسکین کا کردار ملا تو میرا پہلا سوال یہی تھا کہ کیا یہ موٹروے کے واقعے سے متعلق ہے؟ کیا یہ حقیقت پر مبنی ہے؟ ساتھ ہی میں نے یہ بات بھی واضح کی تھی کہ اگر یہ 2020 کی حقیقت ہر مبنی ہے تو میں اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں بنوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:زیادہ شہرت پریشانی کا سبب بھی بن سکتی ہے،ہانیہ عامر کا انکشاف