زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں،سب کیلئے دل کو صاف رکھیں،ہانیہ عامر کا مداحوں کو مشورہ

کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا،اس لئے سب کیلئے اپنے دل کو صاف رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ تھیٹر میں ہوا وہ پھانسیاں لگنے کے قابل ہے،سہیل احمد پھٹ پڑے

سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ انسان کی زندگی بہت مختصر ہے اس لئے کوشش کریں کہ اپنے دل کو صاف رکھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی کے لیے کبھی کچھ غلط نہ بولیں، نہ سوچیں، نہ کسی کے ساتھ کچھ غلط کریں جس سے بھی ملیں اچھے طریقے سے ملیں، چاہے کوئی آپ کے ساتھ کیسا بھی رویہ رکھتا ہو۔ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ زندگی بہت چھوٹی ہے، آپ بالکل نہیں جانتے کہ کل آپ ہوں یا نہ ہوں، جو یہ لمحہ یا دن آپ جی رہے ہیں یہ آپ کی زندگی کا آخری دن ہو اس لئے اپنے دل کو ہمیشہ صاف رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں اچھے لڑکے ملنا مشکل،مومنہ اقبال نے نوجوان نسل بارے حیران کن بات کہہ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں