نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اردو سیریز کیلئے فواد خان کا لک وائرل

کراچی (شوبز ڈیسک) او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جلد نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی اردو سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں فواد خان کا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ تھیٹر میں ہوا وہ پھانسیاں لگنے کے قابل ہے،سہیل احمد پھٹ پڑے

نیٹ فلکس کیلئے تیار کیے جانے والے اس پہلے اردو ڈرامے میں پاکستان کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کو دیکھا جاسکے گا، اس خبر کو جان کر سب کی خواہش یہی تھی کہ جلد از جلد سیریز کی پہلی جھلک دیکھ سکیں۔اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر فواد خان کے ساتھ ایک تصویر جاری کی گئی ہے جس میں وہ اسکردو میں موجود ہیں جبکہ فواد خان کو سفید شرٹ، جینز اور جیکٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اس ڈرامے میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ صنم سعید، احد رضا میر ، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، مایا علی، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، عمیر رانا، نادیہ جمیل اور ثمینہ احمد بھی مختلف کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں