کراچی (شوبز ڈیسک) ہدایت کار حسیب حسن نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل جنت سے آگے پر صارفین کی جانب سے پذیرائی اور اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریشم بڑی سکرین پر دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار
ہدایت کار حسیب حسن نے اداکارہ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔حسیب حسن کا نادیہ خان کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ معروف شخصیات کے پاس طاقت ہوتی ہے کہ وہ ٹی وی یا سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کی ذہن سازی کریں۔ ہم ڈراموں کے ذریعے یہ سکھاتے ہیں کہ کسی بھی اقدام کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ عوام کو آگاہی دینے کے لئے ہم اچھے اور برے دونوں قسم کے کردار دکھاتے ہیں۔حسیب حسین نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوبز شخصیات کو پیسے دے کر تنقید کرنے کے لیے بٹھایا گیا ہے تو تخلیقی تجزیہ پیش کریں۔خیال رہے کہ نادیہ خان نے ڈرامے کی کہانی کو بور قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد اور ماہرہ ایک ساتھ