کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کرن اشفاق نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حمایت کرتے ہوئے لب کشائی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ بحال،مدینہ منورہ سے ویڈیو شیئر کر دی
تنازعات کا شکار دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت اپنے بولڈ لباس اور نجی معاملات کے سبب ہر لمحہ تنقید کا شکار رہتی ہیں۔کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرکے عمرے کی سعادت حاصل کرتی یہ اداکارہ ان دنوں سعودیہ میں موجود ہیں جہاں سے وہ اپنے اس سفر کے کلپس اور تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ اداکارہ کے اس نئے سفر پر جہاں بہت سے لوگ تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کئی مداحوں کی جانب سے انہیں زندگی کے اس خوبصورت سفر پر ڈھیروں مبارکباد دی جارہی ہیں۔ ان ہی لوگوں میں پاکستان اداکارہ اور ماڈل کرن اشفاق بھی شامل میں جنہوں نے راکھی کی حمایت کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری جاری کردی۔کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ اللہ سب کی نیتوں کو اچھے سے جانتا ہے کہاں ہیں وہ لوگ جو لباس اور چیزوں پر گندے تبصرے کرتے تھے۔ کرن نے راکھی کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ماشااللہ راکھی بہت خوش قسمت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی سیریز، فواد اور ماہرہ ایک ساتھ