ارمان ملک کی آشنا شراف کو شادی کی پیشکش

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی معروف گلوکار، گیت نگار اور میوزک پروڈیوسر ارمان ملک نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ آشنا شراف کو شادی کی پیشکش کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ تھیٹر میں ہوا وہ پھانسیاں لگنے کے قابل ہے،سہیل احمد پھٹ پڑے
گلوکار ارمان ملک نے ہندوستانی فیشن اور بیوٹی بلاگر آشنا شراف سے اپنے رشتے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش اور رومانوی تصاویر جاری کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔مذکورہ تصاویر میں گلوکار کو اپنی منگیتر آشنا شراف کو منگنی کی انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔جب کہ پسِ منظر کو خوبصورت طریقے سے سجایا بھی گیا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں ارمان ملک نے لکھا کہ اور ہمارے ہمیشہ کے ساتھ کا آغاز ہوگیا۔خبر کے سامنے آتے ہی بھارتی اداکار ٹائگر شراف اور ورون دھون سمیت شوبز سے وابستہ نامور شخصیات کی جانب سے اس جوڑے کو مبارک باد دی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ جوڑا 2019 سے ڈیٹنگ کر رہا تھالیکن اپنے تعلقات کے بارے میں عوامی طور پر کبھی بات نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:رشتوں میں موازنہ کرنا انہیں کمزور بنا دیتا ہے، اداکارہ فاطمہ خان نے مردوں کو پر سکون زندگی گزارنے کا راز بتا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں