ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم اگلے برس کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ فی الوقت پروجیکٹ کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن اس کا کام جنوری 2024 میں شروع ہوجائے گا۔
اس وقت فلم قبل از پروڈکشن مرحلے میں ہے، فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم پر اگلے سال 20 جنوری سے کام شروع ہوجائے گا جبکہ 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ عامر خان کی آخری فلم لال سنگھ چڈھا شائقین میں زیادہ پذیرائی حاصل نہیں کرسکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے