ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ ان پر مذہب یا لباس پر کی جانے والی تنقید کاکوئی اثر نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی مداح ان کی اداکاری یا دوسرے شوبز کام پر کوئی تنقید کرتا ہے تو وہ اس تنقید کو سنتی بھی ہیں اور انہیں ایسی تنقید کی پروا بھی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق چونکہ وہ اداکارہ ہیں اور وہ لوگوں کے لیے ہی اداکاری کرتی ہیں، اس لیے اگر انہیں ان کا کام پسند نہیں آئے گا تو وہ ضرور ان پر تنقید کریں گے اور وہ اس تنقید کو اصلاح کے طور پر لیتی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ لیکن انہیں ایسی کوئی غیرضروری تنقید کی کوئی پروا نہیں ہوتی جو ان کے کام سے متعلق نہ ہو۔ سارہ علی خان نے واضح کیا کہ لوگوں کی جانب سے ان کے مذہب یا لباس پر کی جانے والی تنقید کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور انہیں ایسی فضول تنقید کی کوئی پروا نہیں ہوتی۔