کراچی (شوبز رپورٹر) معروف خوبرو اداکارہ ایمان علی کا سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ نہ کرنے سے متعلق بتانا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ بہت پیاری ہیں لیکن آئینہ دیکھ کر یقین نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود مہنگی بجلی کے بلوں سے متعلق ویڈیو پر تنقید کی زد میں
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں میک اپ کرنے کے بعد آئینہ نہیں دیکھتی۔ ایمان علی نے بتایا کہ میں سیلفی نہیں لے سکتی، میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری تصاویر لے، اسے ایڈٹ کرے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرلے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا شوبز انڈسٹری میں میرے زیادہ دوست نہیں ہیں کیونکہ میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے، دوستیاں مجھے جھوٹی لگتی ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں، میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر میں بیٹھ کر نیٹ فلکس دیکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔