راکھی ساونت نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر مولانا طارق جمیل کی ویڈیو شیئر کر دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی سٹوری پر مولانا طارق جمیل کے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں،سب کیلئے دل کو صاف رکھیں،ہانیہ عامر کا مداحوں کو مشورہ

راکھی ساونت نے اپنے اکاﺅنٹ پر جو انسٹا سٹوری لگائی اس میں معروف پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان صبر سے متعلق ہے۔اسی کے ساتھ اداکارہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے بیان کی ایک اور سٹوری لگائی گئی جس میں انہوں نے خانہ کعبہ کی تصاویر بھی لگائیں۔ راکھی ساونت نے اپنی سٹوری میں قرآن کی آیات کو بھی شیئر کیا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت ایک روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس بھارت کے شہر ممبئی پہنچی ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔فاطمہ عرف راکھی ساونت ادائیگی عمرہ کے دروان سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا میں اچھے لڑکے ملنا مشکل،مومنہ اقبال نے نوجوان نسل بارے حیران کن بات کہہ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں