ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم”جوان“کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 7 ستمبر کو ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی نئی فلم اگلے برس دسمبر میں ریلیز ہو گی
پاکستان ٹائم کے مطابق ”جوان“ کا ٹریلر دیکھتے ہی بالی ووڈ تجزیہ نگاروں نے قیاس آرائیاں ظاہر کی ہیں کہ شاہ رخ خان کی فلم ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور محض چار گھنٹوں میں اسے 50 لاکھ بار دیکھا گیا،یعنی ہر گھنٹے میں اسے تقریبا 13 لاکھ افراد نے دیکھا۔ٹریلر میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون کے کردار کو بھی دکھایا گیا ہے جو اس فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے