سیول (شوبز ڈیسک)معروف کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر کو اسلام مخالف پوسٹ شیئر کرنے پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں موسیقی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ
معروف ریپر نے انسٹاگرام سٹوریز پر فرینک اوشن کا ایک گانا شیئر کیا جو مبینہ طور پر اسلام مخالف تھا۔پوسٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور صارفین نے اسلام مخالف گانا شیئر کرنے پر گلوکار سے معافی کا مطالبہ کیا اور اس کا ٹرینڈ بھی چلنے لگا۔سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کے بعد گلوکار کم نام جون نے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی مذہب کی توہین کا تصور نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مذہب کی توہین نہیں کرنا چاہتے تھے اور وہ ہر عقیدے اور مذہب کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی گلوکار ایلٹن جان گھر میں گر کر زخمی ہو گئے