دھرمیندر نے مجھے مسکرانا سکھایا،کریتی کھربندا کا اعتراف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریتی کھربندا نے انکشاف کیا ہے کہ جس دن مجھے یملا پگلا دیوانہ پھر سے فلم آفر ہوئی تو خوشی میں اچھلنے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی، ماہرہ خان کا انکشاف

اداکارہ نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 2018 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم یملا پگلا دیوانہ پھر سے کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے احساسات و جذبات کا اظہار کیا۔مذکورہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کریتی کھربندا کس قدر دوستانہ ماحول میں کام کر رہی ہیں۔ مذکورہ فلم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دی گریٹ دھرمیندر، سنی دیول اور بوبی دیول کیساتھ کام کر کے انہیں جو تجربہ حاصل کیا ہے اسے یہ زندگی بھر نہیں بھولیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ جب مجھے اس فلم کی آفر کیلئے فون آیا تو میں نے فورا ہاں کر دی یہی نہیں یہ خوشخبری اپنے گھر والوں کو بھی سنائی تو وہ بھی خوشی کے مارے میرے ساتھ چھلانگیں لگانے لگے۔ یہی نہیں میں نے آج تک جتنی فلمیں کیں ہیں ان میں سے یہ میری زندگی کی یادگار فلم ہے کیونکہ اس سے بہت کچھ سیکھا اور یہاں میرے بہت سے نئے دوست بھی بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جو کچھ تھیٹر میں ہوا وہ پھانسیاں لگنے کے قابل ہے،سہیل احمد پھٹ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں