لڑکیوں کو اپنے سے بڑے شخص کیساتھ شادی کا مشورہ لیکن کیا فائدہ ہے ؟ اقراعزیز نے بتادیا

لڑکیوں کو اپنے سے بڑے شخص کیساتھ شادی کا مشورہ لیکن کیا فائدہ ہے ؟ اقراعزیز نے بتادیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود سے زائد العمر شخص سے شادی کریں، اس کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں، شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے وہ ان سے متعدد مشورے لیتی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہئے۔ اپنے انٹرویو میں ادکارہ بتاتی ہیں کہ وہ شوہر سے 11 سال کم عمر ہیں، انہیں بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا، بڑے افراد کے پاس تجربہ زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے شوہر کی تعریفیں بھی کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ خود سے زائد العمر مرد کے ساتھ شادی کرنے کے کیا فوائد ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مذہبی جذبات مجروح،فلم یاریاں 2 کیخلاف ایف آئی آر درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں