ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اورسابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی۔ سابقہ اداکارہ نے کہا کہ اسائنمنٹ بنانا، انہیں جمع کروانا اور اب مقالہ جمع کروانے کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا،5 یونیورسٹیز میں اپلائی کیا تھا، ایک نے مجھے مسترد کیا لیکن میری پہلی ترجیح جو یونیورسٹی تھی وہاں داخلہ مل گیا، پھر بیٹی کو یہاں منتقل کرنا، صرف اسکول نہیں ایک سے دوسرے ملک، اپنے کام کو اس طرح توازن میں رکھنا کہ میں سفر بھی کرسکوں، کتاب پر بھی کام جاری تھا، رہنے کی جگہ ڈھونڈنا، ڈاکٹر، پلمبر اور ڈلیوری ایپس تلاش کرنا اور نئے شہر میں دوست بنانا، کبھی کبھی یہ سب بہت حاوی ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد کپور فوٹوگرافرز پر برس پڑے