ناکامی کی بڑی وجہ اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا ہیں،اداکارہ میرا کا اعتراف

لاہور( شوبز رپورٹر) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ناکامی کی بڑی وجہ اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ایمان علی نے اپنی خوبصورتی بارے ایسی بات کہہ دی کہ خود ہی شرما جائیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا ناکام لوگ پروپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے،سوشل میڈیا سٹار خوابوں کی دنیا سے باہر نکلیں اور عملی طور پر کچھ کر دیکھانے کےلئے کام کریں۔ میرا جی نے کہا کہ میں الزام تراشی پر یقین رکھتی صرف پرفارمنس سے جواب دیتی ہوں،زبان کے ساتھ ساتھ آ پ کا کام بھی بولنا چاہیے تاکہ لوگوں کو نظر آئے۔اداکارہ نے مزید کہا ہم سب سے بڑی ناکامی کی یہی وجہ سے ہے کہ ہم دوسروں کی خامیاں تلاش میں کرنے میں اپنی تمام توانائی صرف کر دیتے ہیں، اگر یہی توانائی ہم اپنی پرفارمنس بہتر کرنے میں لگائیں تو ہم انڈسٹری میں اچھا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں