ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن ایک بار کوریو گرافر کی 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹ پر رو پڑی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کا واقعہ دہرایا۔ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری کے ابتدائی دور میں مجھے کوریو گرافر کی طرف سے تذلیل کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایسی حالت میں سوچا کوئی پلان بی بھی ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ کوریوگرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو میں رو پڑی تھی،اس کے بعد میں نے ان کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کیا۔کریتی سینن نے بتایا کہ جہاں فیشن شو تھا وہ کوئی فارم ہاﺅس تھا،جہاں سینڈل گھاس میں پھنس رہی تھی،پہلے موقع پر ایسی گڑ بڑ پر کوریو گرافر نے مجھے 50 ماڈلز کے سامنے بدتمیزی سے ڈانٹ دیا،میں برداشت کر لیتی ہوں لیکن جب کوئی مجھ پر چیختا ہے تو میں رو پڑتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو اسے کچرے میں پھینک دونگی،سہانا خان نے کھلی دھمکی دے دی