کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر معاذ صفدر نے ٹک ٹاک چھوڑنے کی وجہ بتا دی اور کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ وہ اپنے آپ میں ایک اچھی تبدیلی دیکھ سکیں، ساتھ ہی یوٹیوب پلیٹ فارم پر آگے بڑھنا اور اصلی فالوورز رکھنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہیں اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ 23 سالہ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ ’نظر بد‘ یقینی طور پر ہوتی ہے، اس پر یقین بھی ہے لیکن اس کو اپنے اوپر سوار نہیں کرتے اور اپنی اہلیہ سے بھی یہی کہتاہوں کہ اس بارے میں زیادہ سوچا نہ کریں، جیسا ہم سوچتے ہیں ویسا ہوجاتا ہے، ہمیں اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھنی چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں:کوریوگرافر نے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو رو پڑی تھی، کریتی سینن کا انکشاف