عورت کارڈ بارے حمائمہ ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ بہت سارے چہرے ناگوار ہو جائیں

لاہور (شوبز رپورٹر) اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے۔
حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا پر مشہور ٹی وی میزبان عامر لیاقت مرحوم کی پہلی بیوی بشری اقبال کے انٹرویو کا ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ واقعی عورت کارڈ کا استعمال بہت آسان ہے۔مرد بھی انسان ہوتا ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ سے معافی مانگو اوراس دل سے بھی جس میں اللہ بستا ہے۔مجھے میری محبت مل جائے وہ پھر سے میرا ہو جائے۔آپ سے ہمیشہ دعاﺅں کی درخواست ہے۔اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا مبہم پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جگن کاظم نے خود پر ہونے والی تنقید پر لب کشائی کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں