کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو چور ہوتیں۔
فریال محمود نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں اردو بولنا اور نہ پڑھنا آتی تھی مگر اداکاری کا بہت شوق تھا،وہ امریکہ سے خصوصا پاکستان آئی ہی اداکاری کرنے تھیں۔شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سکول کے دس برسوں کے دوران 11 سے 12 سکول تبدیل کیے تھے،وہ دو سے تین بار سکول سے نکالی بھی کی جا چکی ہیں،ان کی عادت تھی مارنا اور انہوں نے ایک بار اپنی ہم جماعت لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں۔اداکارہ نے میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ چور ہوتیں،ان کا ماننا ہے کہ وہ اداکاری اچھی کرتی ہیں اسی لیے وہ کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاق کے علاوہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ گلوکارہ ہوتیں اور اگر گلوکارہ بھی نہ ہوتیں تو پھر وہ یقینا چور ہوتیں اور چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی بڑی چوریاں کرتیں۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کو اپنے سے بڑے شخص کیساتھ شادی کا مشورہ لیکن کیا فائدہ ہے؟اقرا عزیز نے بتادیا