کراچی (شوبز رپورٹر)اداکارہ حرا مانی نے چند روز قبل متعدد شادیوں کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد اپنے شوہر اداکار مانی کی چھ مردوں کے برابر خصوصیات گنوا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹائم” جانو بابا “کے دکھ کی آواز بن گیا
ایک انٹرویو میں حرامانی نے کہا کہ مانی میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو مجھے میرے خاوند میں چاہیے تھیں۔ اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مانی کی ایک پرانی تصویر جاری کرتے ہوئے ان میں موجود ایسی چھ خصوصیات بتائی ہیں جو انہیں اپنے خاوند میں چاہئے تھیں۔ انہوں نے لکھا کہ ریتیک کی باڈی، شاہ رخ کی ادائیں، بابی دیول جیسے مضبوط بال، سلو بھائی جیسی کمٹمنٹ، اکشے جتنا مردانہ، عامر خان جیسا کیوٹ پپو، چھ مدوں کی خصوصیات والا مانی۔ حرا کی یہ اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ان کے مداح بھی ان کے چھ مردوں کے برابر ایک مانی کی تعریفیں سن کر خوش ہوتے نظر آرہے ہیں۔