ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کا دیوتا قرار دیتے ہوئے انہیں فلم انڈسٹری کی ضرورت قرار دیدیا ہے۔کنگنا نے نئی فلم جوان دیکھنے کے بعد کہا کہ شاہ رخ خان سنیما کے وہ دیوتا ہیں جن کی بھارت کو ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود عبایا پہننے پر راکھی ساونت کی معترف
یہ بات اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر لکھی، انہوں نے فلم جوان کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔ کنگنا نے کہا کہ 90 کی دہائی میں رومانوی لڑکے سے لے کر ایک دہائی بعد شاہ رخ خان نے خود کو 40 اور 50 برس کی عمر کے شائقین کے ساتھ جوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اب 60 سال کی عمر میں بھارت کے اعلی ترین اداکار بن کر ابھرے ہیں،یہ اصل زندگی میں بھی ان کے ہیرو ہونے کی نشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت نے اپنے سوشل اکاﺅنٹ پر مولانا طارق جمیل کی ویڈیو شیئر کر دی