ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن را کے ساتھ نئی کامیڈی فلم لاپتا لیڈیز بنانے کا اعلان کر دیا۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹر میں اعلان کیا گیا ہے کہ فلم کو ہدایت کاری کرن را دیں گی جبکہ اس کے پروڈیوسر عامر خان ہوں گے اور اسے 5 جنوری 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔ کرن را اپنی بلاک بسٹر فلم دھوبی گھاٹ کے ڈائریکٹوریل ڈیبیو کی ایک دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کررہی ہیں۔ 2001 کے دیہاتی پس منظر میں بنائی گئی فلم دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں لاپتہ ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی دیکھیں : سب کو ہنسانے والے جانو بابا کا دکھ