کرینہ کپور کی نئی فلم کے پریمیئر شو کی تمام ٹکٹیں ایک گھنٹے میں فروخت

لندن (شوبز ڈیسک) بالی وڈ سٹار کرینہ کپور کی نئی فلم دی بکنگھم مرڈرز کے پریمیئر کی ٹکٹیں ایک گھنٹے میں مکمل فروخت ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹائم” جانو بابا “کے دکھ کی آواز بن گیا
فلم کا پریمیئر لندن فلم فیسٹیول کے موقع پر 14 اکتوبر کو ہوگا اور مداح اداکارہ کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ دی بکنگھم مرڈرز کو ہنسل مہتا نے ہدایت کاری دی ہے جبکہ اس میں کرینہ کپور ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم پریمیئر کے ٹکٹ فروخت کے آغاز سے ہی آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز پر رش لگ گیا اور 60 منٹ کے قلیل وقت میں تمام ٹکٹ ختم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ کے مداح کرینہ کپور کو ایک نئے کردار میں دیکھنے کے متمنی ہیں جبکہ امکان ہے کہ پریمیئر کے موقع پر فلم کی کاسٹ بھی موجود ہوگی۔کرینہ کپور اپنی نئی نیٹ فلکس فلم جانِ جان کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں جو 21 ستمبر کو پوری دنیا میں پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوریوگرافر نے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو رو پڑی تھی، کریتی سینن کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں