ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار عالیہ بھٹ اور انڈین بزنس ٹائیکون مکیشن امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے ایک ساتھ نئے پروجیکٹ کا آغاز کردیا۔
اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایشا امبانی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یہ بات سامنے لاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایڈ ماما اور ریلائنس نے مشترکہ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ ایشا اور میرے لئے یہ پروجیکٹ ایسا ہے جیسے دو مائیں ایک ساتھ جمع ہو گئی ہوں اور یہ بہت خاص چیز ہے۔انسٹاگرام پر پوسٹ وائرل ہوتے ہیں مداحوں نے عالیہ بھٹ کو مبارکباد کے پیغامات دیئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ایڈ ماما عالیہ بھٹ کا ایک کپڑوں کا برانڈ ہے جو بچوں کیلئے مختلف قسم کے لباس تیار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم”جوان“ نے ریلیز سے قبل دھوم مچا دی