شاہ رخ خان نے انڈر ورلڈ کے سامنے ہار نہیں مانی، سنجے گپتا کا اعتراف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ہدایتکار سنجے گپتا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگ خان کی فلم جوان دیکھنے کے بعد ان کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ میں 90 کی دہائی میں واحد سٹار شاہ رخ خان تھے جس نے انڈر ورلڈ کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان نے نئی کامیڈی فلم’ لاپتا لیڈیز‘ بنانے کا اعلان کر دیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ہدایتکار سنجے گپتا نے فلم جوان میں شاہ رخ خان کے کردار کو حقیقت سے قریب تر قرار دیتے ہوئے ماضی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے جوان دیکھی، مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جب 90 کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر انڈر ورلڈ کا راج قائم تھا، اس دور میں واحد اسٹار شاہ رخ خان تھے، جس نے کبھی ان کے سامنے کبھی ہار نہیں مانی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کنگ خان نے انڈر ورلڈ کے دبا میں آنے کی بجائے انہیں کہا کہ گولی مارنی ہے مار دو لیکن میں تمہارے لیے کام نہیں کرونگا،میں پٹھان ہوں،وہ آج بھی ویسے ہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں : سب کو ہنسانے والے جانو بابا کا دکھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں