ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کے فلم جوان کی کامیابی پر مبارکباد دینے پر شاہ رخ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹائم” جانو بابا “کے دکھ کی آواز بن گیا
کرپشن کے معاملات پر بنائی گئی شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ریلیز کے ساتھ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کردیے۔ فلم کی کمامیابی پر جہاں دیگر سٹارز نے شاہ رخ خان کو مبارکباد دی وہیں اکشے کمار بھی پیچھے نہ رہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اکشے کمار نے تحریر کیا کہ کیا ہی بڑی کامیابی ہے،مبارک ہو ہمارے جوان شاہ رخ خان۔ہماری فلمیں واپس آرہی ہیں۔اکشے کمار کے اس پیغام پر شاہ رخ خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے دعا مانگی نا ہم سب کے لیے تو کیسے خالی جائیگی؟انہوں نے اکشے کمار کیساتھ نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند رہیں کھلاڑی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم”جوان“ نے ریلیز سے قبل دھوم مچا دی