سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کیلئے امریکہ لے گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنی دیول فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد والد اور لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی صحت پر توجہ دینے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوریوگرافر نے 50 ماڈلز کے سامنے ڈانٹا تو رو پڑی تھی، کریتی سینن کا انکشاف
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کےلئے امریکا لے گئے ہیں، جہاں وہ تقریبا 20 دن قیام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق دھرمیندر 87 برس کے ہوگئے ہیں، انہیں صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے، اسی لیے سنی دیول نے انہیں امریکا لے جانے کا فیصلہ کیا۔اداکار نے فیصلہ کیا ہے وہ امریکا میں 20 کے قیام کے دوران اپنے والد کی دیکھ بھال کریں گے، اس لیے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو اسے کچرے میں پھینک دونگی،سہانا خان نے کھلی دھمکی دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں