کراچی (شوبز رپورٹر) معروف سینئر اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے پاکستانی اداکاراوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنے کریئر کے دوران ہی شادی کر کے بچے پیدا کر لینے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی شادی؟ہمایوں سعید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا ہماری انڈسٹری میں اچھی چیزوں کے علاوہ منفی چیزیں بھی بہت آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آج کل کوئی بھی کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دیتا ہے۔بشری انصاری نے شوبز انڈسٹری کی اداکاراﺅں کو کا کہ میں انہیں یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اپنے کریئر کے دوران ہی شادی کرکے بچے پیدا کرلیں، اگر آپ یہ سوچیں گے کہ بچہ آنے کے بعد کام رک جائے گا تو پھر کچھ نہیں ہوگا، میرے علاوہ اداکارہ روبینہ اشرف،صبا حمید اور ان جیسی دیگر خواتین نے اپنے کام کے ساتھ بچوں کی پرورش بھی کی۔بشری انصاری نے کہا کہ اللہ نے خواتین کو بہت زیادہ صلاحیتوں سے نوازا ہے،لڑکیاں اگر چاہیں تو ایک وقت میں بہت سارے کام کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چھ مردوں کے برابر خصوصیات،حرا مانی کے اپنے شوہر بارے بیان نے دھوم مچا دی