میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں،حمائمہ ملک کا اعتراف

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چلی جاﺅں لیکن پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار عدنان صدیقی نے اپنے”زندہ“ہونے کی تصدیق کر دی

اداکارہ حمائمہ ملک نے چند روز قبل دبئی میں منعقدہ بھارتی اداکار و گلوکار پرنس نرولا کے کانسرٹ میں شرکت کی ‘ کانسرٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے حمائمہ ملک کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس دوران ان کا سٹیج پر مائیک تھام کر پاکستانی عوام اور عمران ہاشمی کے متعلق بات کرنا سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔انہوں نے کہا کہ میری شکل دیکھ کر سب عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں،پاکستانی کبھی بھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔خیال رہے کہ حمائمہ ملک نے سال 2014 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم راجا نٹورلال میں بھارتی متنازع اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم میں شامل نازیبا مناظر کی عکسبندی کی وجہ سے اداکارہ کو آج تک پاکستانی عوام کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چھ مردوں کے برابر خصوصیات،حرا مانی کے اپنے شوہر بارے بیان نے دھوم مچا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں