صبا حمید نے اپنی یادوں میں مداحوں کو بھی شامل کر لیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکارہ صبا حمید نے شوبز انڈسٹری میں اپنے ابتدائی دنوں سے اب تک کی تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو جاری کر کے اپنی یادوں میں مداحوں کو بھی شامل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو میں بھی اسے اسی لہجے میں جواب دوں گی،نادیہ حسین نے خبردار کر دیا

پاکستان ٹائم کے مطابق حال ہی میں اداکارہ صبا حمید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کے 80 کی دہائی سے موجودہ سال تک کیے گئے ڈراموں کی مختلف تصاویر شامل ہیں۔ویڈیو میں شامل تصاویر ترتیب کے ساتھ لگائی گئی ہیں جن میں سب سے پہلی تصویر سال 1980 کی ہے اور پھر تسلسل کے ساتھ انکے کامیاب ڈراموں کی تصاویر ہیں۔ صبا حمید نے پی ٹی وی کے ڈارمے دہلیز سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انکے دیگر مشہور ڈراموں میں بند دروازے ، سنڈریلا اور سکینہ ، نیلے ہاتھ ، انکل سرگم شو ، فیملی فرنٹ ، آزر کی آئیگی بارات اور دل لگی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بداخلاقی اور بے امنی پھیلانے میں فلموں اور ڈراموں کا بھی ہاتھ ہے،سہیل احمد نے کھری کھری سنا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں