جویریہ سعود نے اپنی شادی بارے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ جویریہ سعود نے اداکار سعود سے اپنی شادی کے بعد محبت ہوجانے کے حوالے سے انکشاف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی انگلی میں انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان ٹائم کے مطابق اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بتایا کہ ان کی اور سعود کی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی تھی اور پہلے ان کے درمیان محبت نہیں تھی لیکن شادی کے بعد ہوگئی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد وہ ہر وقت شوہر کے ساتھ چپکی رہتی تھیں، جس پر انہیں سعود نے متعدد بار کہا کہ انہیں کبھی وہ تنہا بھی چھوڑا کریں لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں مانی اور ہر وقت ان کے ساتھ چپکی رہتی تھیں، جس پر ان کے درمیان محبت ہوگئی۔ جویریہ نے اعتراف کیا کہ شادی کے بعد خودبخود محبت ہوجاتی ہے اور بچوں کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چھ مردوں کے برابر خصوصیات،حرا مانی کے اپنے شوہر بارے بیان نے دھوم مچا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں