ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کامیڈی فلم ویلکم کے تیسرے سیکوئل سے فلم کے مشہور کردار ادے بھائی کو نکالے جانے پر نانا پاٹیکر برہم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:جوان کی کامیابی،اکشے کمارکی تعریف پر شاہ رخ خان خوشی سے کھل اٹھے
بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی نئی فلم ویکسین وار کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ویلکم 3 سے نکالے جانے پر نانا پاٹیکر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید میں بہت بوڑھا ہوگیا ہوں تبھی انہوں نے مجھے ویلکم 3 کے لیے کاسٹ نہیں کیا۔واضح رہے کہ نانا پاٹیکر کی جانب سے نبھایا گیا یہ کردار مداحوں کو خوب پسند آیا تھا اور آج بھی فلم کے سٹلز یا چند سیکنڈز کے کلپس سوشل میڈیا میمز میں دل کھول استعمال کیے جاتے ہیں۔ادے بھائی کے ساتھ فلم کے دوسرے کردار مجنو بھائی، جسے انیل کپور نے نبھایا تھا۔ویلکم 3 کا نام ویلکم ٹو دا جنگل ہے،فلم سازوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب فلم میں ادے بھائی(نانا پاٹیکر)اور مجنو بھائی(انیل کپور) نظر نہیں آئیں گے بلکہ انکی جگہ پر منا بھائی ایم بی بی ایس کی جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ٹائم” جانو بابا “کے دکھ کی آواز بن گیا