کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کے نام پر پیدا تنازعہ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے نام پر ہونے والے تنازع پر سالوں بعد خاموشی توڑ دی۔ کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان رکھا گیا اور ان کے نام پر بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں نے تنازع کھڑا کر دیا تھا اور اب بھی اداکار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم اب کئی سالوں بعد کرینہ کپور نے تیمور کے نام پر ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی شادی؟ہمایوں سعید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور نے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی ماں اور بچے کو اس صورتحال سے گزرنا پڑا ہو،مجھے اب بھی حیرانی ہوتی ہے کہ ہمیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ سیف کے بچپن کے دوست کا نام تیمور تھا تو انہوں نے سوچا کہ بیٹا ہو گا تو نام تیمور رکھیں گے،سیف کو اپنے دوست کا نام بہت پسند تھا اور جب ہماری شادی ہوئی تو اس وقت ہم نے طے کر لیا تھا کہ بیٹا ہوا تو نام تیمور رکھیں گے۔کرینہ کا کہنا تھا کہ تیمور کا مطلب لوہا ہے اور یہ کسی بادشاہ یا راجہ کے نام کی وجہ سے نہیں رکھا۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کے دو بچے ہیں جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چھ مردوں کے برابر خصوصیات،حرا مانی کے اپنے شوہر بارے بیان نے دھوم مچا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں