اداکارہ یشما گل کا رشتہ کروانے کے لئے میرج بیورو والوں نے کتنے پیسے مانگے؟اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہوگیا ہے،میرج بیورو والوں نے ان کا رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سن کر وہ حیران رہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بیٹے کی شادی پر جو غلطی کی اب نہیں دہراﺅنگی، صبا فیصل نے پختہ عزم کر لیا

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہ وہ میرج بیورو کے ذریعے اپنا رشتہ ڈھونڈ رہی تھیں کہ کیا پتا اچھا رشتہ مل جائے اور وہ شادی کر لیں لیکن میرج بیورو والوں نے رشتہ ڈھونڈنے کے لیے ان سے 8 لاکھ روپے مانگے جسے سن کر وہ حیران رہ گئیں۔انہوں نے بتایا ابھی فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اہل خانہ کی جانب سے ان پر شادی کے لیے دباﺅ رہتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھر والے انہیں کہتے رہتے ہیں کہ وہ شوبز میں کام بھی جاری رکھیں مگر شادی کر لیں۔یشما گل نے بتایا کہ ابھی ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں،انہیں جب کوئی اچھا لڑکا مل جائے گا تو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی،کیوں کہ ان کے خیال میں انسان کو ایک ہی بار شادی کرنی چاہیے اور سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ناکامی کی بڑی وجہ اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا ہیں،اداکارہ میرا کا اعتراف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں