کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ صفائی کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتیںممیں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاوں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی انگلی میں انگوٹھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی عادتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی،منع کردیتی ہوں کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی،میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاوں گی لیکن صفائی پر کمپرو مائز نہیں کروں گی۔صباقمر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو۔ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:چھ مردوں کے برابر خصوصیات،حرا مانی کے اپنے شوہر بارے بیان نے دھوم مچا دی