سارہ عمیر نے طویل عرصے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ عمیر نے ڈراموں سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری کا اداکاراﺅں کو کریئر کے دوران ہی شادی اور بچے پیدا کرنے کا مشورہ
حال ہی میں نجی چینل کے مارننگ شو میں اداکارہ سارہ عمیر نے بطور مہمان شرکت کی اور سکرین سے دوری کی وجہ بتائی، ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان بھی دیا۔ سارہ عمیر نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ 2017 میں ان کی شادی مقبول ڈرامہ ڈائریکٹر محسن طلعت سے ہوئی اور اب ان کے دو پیارے بیٹے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کار سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہدایتکار محسن طلعت سے ان کی شادی پسند کی تھی، ان سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔ وہ انہیں آڈیشن دینے گئی تھی اور دل دے بیٹھیں،اس وقت وہ 17 سال کی تھیں اور محسن 27 برس کے تھے۔سارہ عمیر نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی وجہ سے میڈیا سے بریک لیا تاکہ گھر کے کام کاج سیکھ سکیں اور پھر بیٹوں کی پیدائش کی وجہ سے کام سے وقفہ طویل ہو گیا تاہم اب پروجیکٹ سائن کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی شادی؟ہمایوں سعید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں