لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ عروہ حسین نے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید کی سالگرہ کے موقع پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں،حمائمہ ملک کا اعتراف
اداکارہ عروہ نے فرحان سعید کی سالگرہ پر ان کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ ان تصویروں کے کیپشن میں اداکارہ کا شوہر سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ زندگی دھوپ، تم گھنا سایا۔عروہ حسین نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ آپ کی صحبت اور محبت کے لیے شکرگزار ہونے کے لیے میرے پاس ان سے بہتر الفاظ نہیں ہیں، آپ میرے لیے سب سے حیرت انگیز اور سب سے زیادہ خوبصورت انسان ہیں ! آپ کو سالگرہ مبارک فرحان سعید، میں تم سے پیار کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار عدنان صدیقی نے اپنے”زندہ“ہونے کی تصدیق کر دی