نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر ویلکم 3 کا کوئی تصور نہیں،انیس بزمی نے افواہوں کی تردید کر دی

ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور زمانہ فلم ویلکم کی تیسری فلم ویلکم 3 کا رواں ماہ 3 ستمبر کو اعلان کیا گیا تھا،تب سے اب تک بالی ووڈ نگری میں فلم کا ذکر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویلکم 3 میں ادے بھائی کو فلم سے نکالے جانے پر نانا پاٹیکر برہم

اکشے کمار ویلکم کی پہلی فلم کی طرح لیڈ رول میں نظر آئیں گے، فلم رواں برس دسمبر میں ریلیز ہوگی۔ ویلکم 1 اور ویلکم 2 کے ہدایتکار انیس بزمی اب کی بار پارٹ 3 کیلئے ہدایت کاری کے فرائض نہیں نبھائیں گے۔ ایک موقع پر انیس بزمی سے ویلکم 3 کی کاسٹ کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں اگر اس فلم کی ہدایت کاری کر رہا ہوتا تو یہ نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر بنانا مشکل کام ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے کردار لازوال تھے، آج بھی ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جاتی ہیں۔انیس بزمی نے کہا کہ فلم کے حقوق پروڈیوسر کے پاس ہیں، وہ بھی میرے قریبی دوست ہیں، اب کی بار اگر انہوں نے ڈائریکٹر کےلئے کسی اور کو چنا ہے تو یقینا کچھ سوچ کر ہی یہ کام کیا ہوگا، مجھے ان کے وژن پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،ماہرہ خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں