سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں،

سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں،

اداکارہ میرا کا استقبال لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان سینما انڈسٹری کے سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں۔ لاہور میں میرا کے گھر پہنچنے پر ممتاز بیگم کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ ان کے بیٹے بھی پاکستان آئے ہیں، اس موقع پر اداکارہ میر ا نے کہا کہ ممتاز بیگم کے لیے ان کے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جس پر ممتاز بیگم نے میرا سے ملاقات پر اظہار مسرت اور اداکارہ کے فنی کیرئیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر ویلکم 3 کا کوئی تصور نہیں،انیس بزمی نے افواہوں کی تردید کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں