کراچی (شوبز ڈیسک) معروف میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ میری زندگی میں شادی کے بعد بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اور مجھے ایسا محسوس بھی نہیں ہوتا کہ میری شادی ہوگئی ہے کیونکہ میں شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے گھر پر ہی رہتی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایک چیز جس کا مجھے شادی کے بعد اندازہ ہوا وہ یہ ہے کہ شادی سے پہلے گھر پر میرے سارے کام یوں لگتا تھا جیسے جادوئی طریقے سے ہوجاتے ہیں اور کچھ بھی خود نہیں کرنا پڑتا تھا لیکن اب اگر گھر میں کوئی اے سی نہیں چل رہا ہے،میں کافی خوش قسمت رہی ہوں کہ مجھے شادی کے بعد بھی اپنے والدین کے ساتھ رہنے کا موقع ملا اور ابھی تک کسی بڑی تبدیلی سے نہیں گزری۔
یہ بھی پڑھیں:سنہرے دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں،